فیروز والہ میں دن دہاڑے ٹارگٹ کلنگ، لنڈا بازار کا صدر قتل

 تاجر کو سرعام گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا  اور راہگیروں کو  بھی زخمی کیا گیا ہے۔
کیپشن: تاجر کو سرعام گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا  اور راہگیروں کو  بھی زخمی کیا گیا ہے۔

ایک نیوز نیوز: کراچی کے بعد فیروزوالہ میں بھی ٹارگٹ کلنگ ہونے لگی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق فیروزوالہ وانڈالہ دیال شاہ لنڈا بازار کے تاجر کو سرعام گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا  اور راہگیروں کو  بھی زخمی کیا گیا ہے۔

پولیس  کے مطابق فیروزوالہ مقتول عالم جان لنڈا بازار کا صدر بھی تھا۔ پانچ روز قبل اس کی دوکان پر گولی بھیج کر دس لاکھ کی ڈیمانڈ کی گئی تھی ۔  رقم نہ دینے پر دو نامعلوم افراد نے عالم جان کو کار پر لاہور جاتے ٹارگٹ کر کے گولیاں مار دیں۔   زخمی ہونے والے شخص کی شناخت عابد رضا کے نام سے ہوئی  ہے اور طبعی علاج کے میو ہسپتال لاہور منتقل ہیں۔   پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پی ایس ایف اے کی ٹیم شواہد جمع کرنے لگی ۔

ڈی ایس پی فیروزوالہ کا کہنا ہے کہ فیروزوالہ ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کیا جائے گا اور لنڈا بازار مارکیٹ میں خوف و ہراس نہیں پھیلنے دیں گے ۔