ایک نیوز نیوز: سماجی رابطہ ویب سائٹ کے حوالے سے فیس بک اورانسٹاگرام کی بہ نسبت ٹوئٹرکا قدرے سنجیدہ پلیٹ فارم سمجھا جاتا ہے لیکن اب ٹویٹر پر بھی صارفین کو دیگرپلیٹ فارم جیسی ہی سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ سائٹ کی جانب سے متعارف کروائے جانے والے نئے فیچر میں اب ٹویٹر صارفین تصاویر،ویڈیوزاورجی آئی ایف(جِف) فائل ایک ہی ٹویٹ میں پوسٹ کر سکیں گے۔
Get ready to mix it up with visuals on Twitter.
— Twitter Support (@TwitterSupport) October 5, 2022
You can now add a combination of media to your Tweet on Android and iOS. That means you can include a photo, GIF, and video (or two!) all in the same Tweet. Tap the photo icon in the Tweet composer to start mixing your media. pic.twitter.com/9D1cCzjtmI
اس سے قبل ٹوئٹرصارفین ٹوئٹ پر تصاویر اور ویڈیوزکوعلیحدہ علیحدہ پوسٹ کرسکتے تھے لیکن تصاویر،ویڈیوزاورجی آئی ایف فائل ایک ہی ٹویٹ میں پوسٹ نہیں کر سکتے تھے۔
ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ اب اینڈرائیڈ، آئی او ایس ڈیوائسزپرتصاویر، ویڈیوزاور جی آئی ایف فائلزایک ساتھ شیئرکی جاسکتی ہیں۔ایسا کرنے کیلئے صارفین کوٹویٹ کمپوزرپرفوٹو، میڈیا، جی آئی ایف آئیکونز پرمطلوبہ فائل کو کلک کرکے اپ لوڈ کرنا ہوگا۔صارفین ایک ٹویٹ میں 4 تصاویر،ویڈیوزیا جی آئی ایف فائلز پوسٹ کرنے کےعلاوہ صارفین تصاویر، ویڈیوزکوبیک وقت ٹیگ بھی کرسکیں گے۔