ایک نیوز نیوز: بہاولنگرمیں سات اہم سیٹوں پر تعیناتی نہیں ہو سکی ہے۔ اہم سیٹوں پر تعیناتی نہ ہونے سے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق بہاولنگر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی سیٹ تین ماہ سے خالی ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-06/news-1665055997-2519.mp4
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس کی سیٹ بھی کئی ماہ سے خالی ہے اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی سیٹ، جنرل اسسٹنٹ ریونیوکی سیٹ،تحصیلدار ریونیو آفیسر کی سیٹ، ڈپٹی کمشنر آفس کے پرسنل اسسٹنٹ کی سیٹ ، آر ٹی سیکڑی ٹرانسپورٹ کی سیٹ بھی کئی ماہ سے خالی ہے اور ان سیٹوں پر کوئی تعیناتی نہیں ہو سکی ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-06/news-1665056000-5309.mp4
پنجاب کے سب سے بڑے ضلع بہاولنگر میں عرصہ دراز سے بیوروکریسی کی سات اہم سیٹوں پر افسران کی تعیناتی نہ ہونا پنجاب حکومت کے لئے سوالیہ نشان بن گیا ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-06/news-1665056003-6649.mp4