پنجاب میں اہم تقررو تبادلے

Oct 06, 2022 | 16:07 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: پنجاب میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے دیکھنے میں آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آباد راولپنڈی عائشہ غضنفر کو  تبدیل کرکے  ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ راولپنڈی تعینات کر دیا گیاہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیومن ریسوس راولپنڈی رمشا جاوید کو  تبدیل  کرکےڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن(آباد) راولپنڈی تعینات کر دیا گیاہے۔ ڈپٹی سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن عبدالغفار کو  تبدیل کر کے   ڈپٹی سیکرٹری ایکسایز اینڈ ٹیکسیشن تعینات  کر دیا گیاہے۔ 

اسی طرح محمد بابر سلیمان کو ڈپٹی سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن تعینات کر دیا گیاہے۔ محمد کاشف ڈپٹی سیکرٹری آئی اینڈ سی کو  تبدیل کر دیا گیا ہے۔ محمد کاشف کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کر دی گئی ہے۔  ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد شاہدکو  تبدیل کرکے   ڈپٹی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب تعینات کر دیا گیاہے۔ تقرری کے منتظر محمد طاہر ڈپٹی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب تعینات کر دیا گیاہے۔ تمام تقرریوں کا  نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں