ایک نیوز نیوز: پنجاب کے علاقہ کبیر والا میں د ل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیاہے جہاں بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل ہو گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کبیروالا کے رہائشی نیم پاگل بیٹے نے اپنی ہی جنت اجاڑ لی ہے۔ بیٹے نے پاگل پن کی حالت میں اپنی مان کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا ہے۔
پانچ کسی کے رہائشی بیٹے نے اپنی ماں زبیدہ بی بی کو اینٹوں سے وار سے مبینہ طور پر قتل کیا ہے۔ واقعہ کا نوٹس ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور بیٹے کیخلاف تحقیقات کاآغاز کر دیا۔
ورثا کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ بیٹا نیم پاگل ہے۔ اس کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کروانا چاہتے ہیں۔