بختاور بھٹو کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش 

 بختاور بھٹو کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش 

ایک نیوز نیوز: ایک برس قبل اکتوبرہی کے مہینے میں بختاور بھٹو اورمحمود چوہدری کے ہاں پہلے بیٹے میر حاکم کی ولادت  کے بعد اب دوسرے بیٹے نے جنم لیا ہے۔

بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔ بختاور بھٹو نے اپنے شوہر محمود چوہدری کو ٹیگ کرتے ہوئے کیپشن دیتے ہوئے اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کی تاریخ 5 اکتوبر 2022 بتائی۔ انہوں نے قرآنی آیت’’اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ کو شیئر کرتے ہوئے اپنے بیٹے کی خوشخبری سے آگاہ کیا ۔

بختاور بھٹو زرداری اورمحمود چوہدری کے بڑے بیٹے میر حاکم کی ولادت دس اکتوبر2021 کو ہوئی تھی ۔

میر حاکم کے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے اس کیپشن کے نیچے پوسٹ کی گئی ہے ’’ میر حاکم از ناؤ بگ برادر’’۔