ایک نیوز نیوز: اینٹی کرپشن کی پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ پولیس سب انسپکٹر لیاقت علی حیات کو وزیراباد سے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیاہے۔
رپورٹ کے مطابق لیاقت علی حیات انچارج چوکی سوہادرا، وزیر آباد نے مقدمہ درج کرنے کے لیے رشوت طلب کی تھی۔ اس کے علاوہ اینٹی کرپشن نے ہیڈ ڈرافٹسمین بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ بہاولپور کو رنگے ہاتھوں پکڑا ہے۔ ہیڈ ڈرافٹسمین محمد حسیب نے بل پاس کرنے کیلئے رشوت طلب کی تھی۔
اینٹی کرپشن نے سب انجنئیر محکمہ آبپاشی بہاولپور کو بھی ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا ہے۔سب انجنیر عبدالسمع پر رشوت لیکر ریکارڈ میں ردوبدل کرنے پر مقدمہ درج تھا۔ پولیس سب انسپکٹر سمیت دیگر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔
ڈی جی اینٹی کرپشن ندیم سرور کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔ کرپشن کسی بھی حالت میں ناقابل برداشت ہے۔