تھائی لینڈ ، سابق پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 23 بچوں سمیت 34 ہلاک

thailand firing
کیپشن: thailand firing
سورس: google

  ایک نیوز نیوز: تھائی لینڈ میں ایک سابق پولیس اہلکار نے اندھادھند فائرنگ کرکے 23 بچوں سمیت 34 فراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ 

 رپورٹ کے مطابق ملزم نے فائرنگ کی یہ واردات بچوں  ڈے کئیر سینٹر میں سرانجام دی ۔ رپورٹ کے مطابق حملہ آور نے واردات انجام دینے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی۔

حملے کے بعد جب ملک کے شمال مشرقی صوبے نونگ بوا لامفو میں ملزم کی تلاش کے لیے آپریشن کیا گیا تو حملہ آور نے اپنے اہلخانہ کو ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔

پولیس نے حملہ آور کی شناخت پانیا کمرب کے طور پر کی ہے جسے واقعے کے بعد ایک سفید ٹویوٹا پِک اپ ٹرک میں فرار ہوتے دیکھا گیا جس پر بینکاک کی رجسٹریشن پلیٹ نصب تھی۔

پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حملہ آور نے بچوں اور بالغ افراد پر گولیاں چلائیں اور ان پر چاقو سے وار کیے۔ حملہ آور کا مقصد غیر واضح ہے تاہم اسے گذشتہ برس نوکری سے برخاست کیا گیا تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پہلے لوگ سمجھے کہ آتش بازی ہو رہی ہے۔ پھر حملہ آور زبردستی اس کمرے میں گھس گیا جہاں بچے سو رہے تھے۔

 تھائی لینڈ کے وزیراعظم پریوتھ چان-اوچا نے اس واقعے کو ایک دل دہلا دینے والا واقعہ قرار دیا ہے۔

تھائی لینڈ میں بڑے پیمانے کے پُرتشدد واقعات کم ہی دیکھے گئے ہیں۔ سنہ 2020 کے دوران ایک فوجی اہلکار نے ناکھون راتچاسیما نامی شہر میں 21 افراد کو قتل اور درجنوں کو زخمی کیا تھا۔