ڈاکوؤں کی گھر کی دہلیز پر خواتین پر فائرنگ، رقم لیکر فرار

Oct 06, 2022 | 14:07 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: پاکپتن میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ دو موٹرسائیکل  سوار ڈاکووں کی گھر دہلیز پر مزاحمت پر  خواتین بہنوں پر  فائرنگ سے خاتون زخمی  کر دیا ہے۔ 

 ڈاکووں گلی میں گری خون سے لتپت زخمی خاتون سے نقدی چھین کر اہل محلہ پر فائرنگ کرتے ہوئے  فرار ہو گئے۔ ڈاکووں کی فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیاہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-06/news-1665047149-2904.mp4

رپورٹ کے مطابق محلہ خان پورہ کی رہائشی دو بہنیں بینک سے رقم لیکر  گھر پہنچی تھیں کہ دو موٹرسائیکل سوار ڈاکووں نے انہیں گھر کی دہلیز پر دبوچ لیا ۔مزاحمت کرنے پر ڈاکووں نے خواتین پر فائرنگ کردی جس سے ایک خاتون زخمی ہوگئی ۔ڈاکو گلی میں گری زخمی خاتون سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار کی نقدی چھین کر اہل محلہ پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے۔زخمی خاتون کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-06/news-1665047155-1126.mp4

مزیدخبریں