ایک نیوز نیوز: بھارتی ریاست کیرالہ میں پیش آئے افسوسناک ٹریفک حادثے میں طلبہ اور اساتذہ سمیت 9 افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں ٹورسٹ کی بس تیز رفتاری سے ایک کار کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کررہی تھی جس کے باعث وہ سرکاری مسافر بس سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 5 طالب علم اور ایک استاد سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، سرکاری بس میں 81 مسافر سوار تھے جن میں سے تین افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ ٹورسٹ بس میں 42 طالب علم اور 5 اساتذہ موجود تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔