ایک نیوز نیوز: بھارتی ریاست کولکتہ میں درگا پوجا کی ادائیگی کے دوران سیلابی ریلے کی زد میں آکر 8 افراد جان کی بازی ہارگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ میں گزشتہ رات درگا پوجا کی رسومات کی ادائیگی کیلئے سیکڑوں کی تعداد میں لوگ مغربی بنگال کی مال ندی کے مقام پر جمع تھے کہ اس دوران ندی میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کے باعث 8 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو اور سرچ آپریشن کرتے ہوئے 50 افراد کو بچالیا گیا۔