ایک نیوز نیوز: تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی جانب سے ہیکر کی ٹوئٹ میں بتائے گئے واقعے کی تصدیق پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر شہباز گل نے بشیر میمن کے نجی ٹی وی کو دیے گئے دو مختلف سالوں میں دو مختلف ویڈیو بیانات شیئر کرتے ہوئے انہیں جھوٹ قرار دیا۔
شہباز گل نے ویڈیو پر ٹوئٹ کی کہ’ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، اعظم خان کے دفتر میں ایک فل ریٹائرنگ روم تھا لیکن باتھ روم کوئی نہیں تھا، یہ کہہ رہے ہیں ریٹائرنگ نہیں تھا باتھ روم تھا، حد ہے جھوٹ کی بھی‘۔
جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے۔ اعظم خان کے دفتر میں ایک فل ریٹائرنگ روم تھا۔ لیکن باتھ روم کوئی نہیں تھا۔ یہ کہہ رہے ہیں ریٹائیرنگ نہیں تھا باتھ روم تھا۔ حد ہے جھوٹ کی بھی
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) October 6, 2022
pic.twitter.com/u1XNQDECNo
یاد رہے کہ بشیر میمن نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ان کے سامنے مریم نواز کے بارے میں انتہائی غلیظ زبان استعمال کی جس پر انہیں غصہ آگیا اور انہوں نے اونچی آواز میں عمران خان کو جواب دیا، ان کا جواب اتنا سخت تھا کہ بس گالی دینے کی نوبت رہ گئی تھی۔
بشیر میمن نے کہا کہ ان کا لہجہ دیکھتے ہوئے اعظم خان ان کا ہاتھ پکڑ کر انہیں باتھ روم میں لے گئے اور دروازہ بند کردیا، اعظم خان نے کہا کہ وزیراعظم کو ایسا کہہ رہے ہو۔