اگر کوئی جماعت، ادارہ الیکشن کا مطالبہ کررہا ہے تو یہ مذاق ہے: بلاول بھٹو

Oct 06, 2022 | 13:07 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ  کچھ لوگ آج بھی سیاست کررہے ہیں کہ ان کی حکومت کیسے آئے۔ اگر کوئی جماعت، ادارہ الیکشن کا مطالبہ کررہا ہے تو یہ مذاق ہے۔ ہم الیکشن کمیشن کے حکم کے پابند ہیں۔  یہ  نہیں ہوسکتا کہ ایک صوبہ ڈوبا رہے اور باقی میں جلسے ہوں ۔آئین کے مطابق قدرتی آفت میں الیکشن میں تاخیر کی جاسکتا ہے۔ الیکشن کیلئے متاثرہ علاقوں سے مین پاور بلانا ممکن نہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو زرداری کا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور نثار کھوڑو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی میں تاریخی بارشیں ہوئیں، انفرا اسٹرکچرکو نقصان نظر آرہا ہے، کراچی میں بارش سے نقصان 30 ارب ڈالر کے نقصان میں شامل نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا اسلام آباد کی طرف بڑھیں تو لگتا ہے الگ ملک ہے، یہ نہیں ہو سکتا کہ دو پاکستان ہوں، یہ نہیں ہو سکتا کہ ایک پاکستان میں سیاسی گیم ہوتا رہے، اس وقت ہمیں سیاست کا نہیں سوچنا، کچھ لوگ سازشیں کر رہے ہیں کہ سیلاب کے دوران ان کی حکومت کیسے آئے لیکن ہمارے لوگ زندہ رہیں گے تو سیاست کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے کورونا سے زیادہ معیشت پر اثر پڑا ہے لیکن حکومت سندھ دن رات سیلاب متاثرین کے لیے کام کر رہی ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا سیلاب کے باعث 40 لاکھ ایکڑ زرعی زمین پر پانی آیا، تمام موجودہ وسائل سیلاب متاثرین کی امداد پر لگادیے ہیں، سیلاب کا 50 فیصد پانی نکالا جا چکا ہے، مکمل پانی نکلنے کے بعد اصل نقصان کا اندازہ ہو سکے گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف پورے پاکستان کو اون کر رہے ہیں، وزیراعظم کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے سب سے زیادہ دورے سندھ کے کیے اور وہ مدد کر رہے ہیں۔



مزیدخبریں