ایک نیوز نیوز: بنگلا دیش میں جاری ویمنز ایشیا کپ میں تھائی لینڈ نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو شکست دے دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں 13ویں پوزیشن پر موجود تھائی لیند کی ٹیم نے رینکنگ میں 6 ویں نمبر پر موجود پاکستانی ویمن ٹیم کو چار وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا برا اپ سیٹ کر دیاہے۔
پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 116 اسکورکیے۔ پاکستان کی جانب سے سدرہ امین 64 گیندوں پر56 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ منیبا علی نے 15 اور ندا ڈار 12 رنزبنا سکی۔
Thailand win the match by four wickets ????#PAKvTHAI #WomensAsiaCup2022 pic.twitter.com/HOaAmcWZBV
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 6, 2022
تھائی لینڈ ویمنز ن ٹیم نے دوسری بنٹنگ کرتے ہوئے ایک بال پہلے 6وکٹ کے نقصان پرہدف حاصل کرکے جیت اپنے نام کی ۔پاکستان کی جانب سے طوبی اور ندا نے دودو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ پاکستان کی 3 میچز میں یہ پہلی ناکامی ہے۔ جبکہ تھائی لینڈ نے اس ایشیا ویمنز کپ میں پہلی بار فتح اپنے نام کی ہے۔