ایک نیوز نیوز: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور کے علاقہ دروغہ والا میں کاروائی کی جس میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کولڈ سٹوریج پر چھاپہ مارا جس میں 12ہزار 960 گندے انڈے برآمد کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق 12 ہزار960گندے انڈے، 900 کلو غیر میعاری دودھ اور 600 کلو خراب پھل بھی موقع پر تلف کیے گئے ہیں۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-06/news-1665042406-9113.mp4
ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے کہ بیکری مصنوعات میں استعمال ہونے والے انڈے پاؤڈر کی تیاری کے لیے گندے انڈوں کو سٹور کیا جاتا ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-06/news-1665042409-3643.mp4
گندے ٹوٹے انڈے انتہائی کم داموں پرخرید کر سٹور کیے گئے تھے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق خوراک کی تیاری میں ٹوٹے گندے انڈوں کا استعمال سنگین جرم ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-06/news-1665042410-2684.mp4
مدثر ریاض ملک نے مزید کہا کہ کولڈ سٹور میں حشرات کی بھی بھرمار تھی۔ کولڈ سٹورمیں غیرمعیاری سٹوریج اور بدبو دار ماحول پایا گیا ہے۔ ریکارڈ کی عدم دستیابی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-06/news-1665042413-8726.mp4