بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی اسمارٹ لک پرستاروں میں مقبول

salman khan
کیپشن: salman khan
سورس: google

  ایک نیوز نیوز: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی نئی لک پرستاروں کو بھا گئی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سلمان نے پوسٹ کے ساتھ لکھا، ’وہ تھا کسی کا بھائی، یہ ہے کسی کی جان۔‘ 

بلیک اینڈ وہائٹ سوٹ میں سلمان خان شاندار لگ رہے ہیں۔ اسی کے ساتھ ان کا کالا چشمہ ان کی پرسنالٹی میں چار چاند لگا رہا ہے۔ بتادیں کہ اس سے پہلے سلمان نے فلم کا ٹیزر شیئر کیا تھا جس میں ان کے لمبے بال تھے۔ لیکن ایکٹر کے اس لُک میں ان کے بال چھوٹے نظر آرہے ہیں۔ حالانکہ سلمان کے دونوں لُکس فینس کو کافی پسند آئے۔ سلمان کے پوسٹ پر ابھی تک 13 لاکھ لائیکس اور 28 ہزار سے زائد کمنٹس آچکے ہیں۔

بتادیں کہ لمبے انتظار کے بعد سلمان خان ’’کسی کا بھائی کسی کی جان ‘‘فلم میں نظر آنے والے ہیں۔ ایسا کہا جارہا ہے کہ سلمان خان کی یہ فلم ایکشن، کامیڈی، ڈرامہ، رومانس اور زبردست میوزک سے بھرپورہے۔