صدر پیوٹن نے چیچن صدر قادروف کو روسی فوج کا جنرل بنا دیا

صدر پیوٹن نے چیچن صدر قادروف کو روسی فوج کا جنرل بنا دیا

 ایک نیوز نیوز: روسی صدر پیوتن کے اتحادی چیچن صدر قادروف  کا کہنا ہے کہ  انہیں روسی فوج کے اعلی فوجی عہدے ’’ کرنل جنرل‘‘ پرترقی دے دی گئی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق صدر قادروف کا کہنا تھا کہ انہیں صدر پیوٹن نے ذاتی طور پر اس ترقی کی اطلاع دی ہے۔ کرنل جرنل کا عہدہ روسی فوجی عہدوں کی کی سیریز میں تیسرے رینک پر آتا ہے۔ یاد رہے قادروف نے اپنے 3 بیٹوں کو لڑنے کیلئے محاذ جنگ پر بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

46 سالہ چیچن قادروف رہنما یوکرین پر روسی حملے کے سب بے بڑے حامی ہیں۔ رمضان قادروف نے کہا یہ میرے لئے بہت بڑا عزاز ہے۔

واضح رہے قادروف کی یہ ترقی اس وقت میں ہو ئی ہے جب یوکرینی فوج نے روسی فوج کو قبضہ کئے گئے کئی علاقوں سے واپس دھکیل دیا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ قادروف نے روس کو یوکرین میں انتہائی سخت گیر حربے استعمال کرنے کا کہا تھا۔ اس ہفتے لیمان قصبہ سے روسی فوج کی پسپائی پر انہوں نے کہا تھا کہ روس یوکرین پر تکنیکی جوہری ہتھیار استعمال کر ڈالے۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے 14، 15 اور 16 سال کے تین بیٹوں کو لڑنے کیلئے بھیجنے کا اعلان کردیا ۔