طویل ترین عمر کا کتا چل بسا

Oct 06, 2022 | 12:12 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: دنیا کی سب سے لمبی عمر پانے والا کتا  انتقال کر گیا ہے۔ 

 رپورٹ کے مطابق  گنیز ورلڈ ریکارڈ رکھنے والا پیببلیز نامی کتا 22 سال 7 ماہ کی عمر میں چل بسا ہے۔ اس سال مئی میں گنیز ورلڈ ریکارڈز نے پیبلز کو سب سے زیادہ وقت تک زندہ  رہنے والے کتے کے ایوارڈ سے نوازا تھا۔ پیببلیز قدرتی وجوہات کی وجہ سے  پر انتقال کر گیا ہے۔

پیببلیز امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں مقیم ایک جوڑے کے ساتھ رہا کرتا تھا ۔ اس کے ما لک  کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے اپنے خاندان میں ایک کتا رکھنے کا ارادہ کیا تھا  تو انہیں اندازہ نہیں تھا یہ سب سے زیادہ وقت تک  زندہ رہنے  کا ریکارڈ اپنے نام کرے گا۔

  پیببلیز  28 مارچ 2000 میں پیدا ہوا تھا اور  5 ماہ بعد اس نے 23 برس کا ہو جانا تھا۔  کتے کے مالک  کی جانب سے  اس کی لمبی عمر کی وجہ اس  کو دی جانیوالی محبت اور دیکھ بھال کو قراردیا ہے۔ 

مزیدخبریں