شوٹنگ کے دوران قتل، ایلک بالڈون  کا سینماٹوگرافر ہچنز کے لواحقین سے معاہدہ

elic baldwin & huchinis
کیپشن: elic baldwin & huchinis
سورس: google

 ایک نیوز نیوز: امریکی اداکار ایلک بالڈون نےاعلان کیا ہے کہ انہوں نے اپنی فلم "رسٹ" کی شوٹنگ دوان گولی چلنے سے مرنے والی سینماٹو گرافر ہیلینا ہچنز کے خاندان سے عدالت کے باہر معاہدہ کرکے معاملہ حل کرلیا ہے۔

 ایلک بالڈون نے اس امر کی اطلاع سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے دی ہے ۔ اکتوبر 2021 میں نیو میکسیکو میں فلم کی عکس بندی کے دوران بالڈون سے پستول کی گولی چلنے سے حادثاتی طور پر ہچنز کی موت ہوگئی تھی۔

بالڈون نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ وہ اس تکلیف دہ مسئلہ کے حل میں مدد کرنے والے ہر شخص کے گزار ہیں۔

ایک بیان کے مطابق یہ فلم جنوری 2023 میں دوبارہ تیار کی جائے گی۔

 یادرہے 64 سالہ بالڈون نے فلم بندی کے دوران فائر کیا تو پستول اصلی گولیوں سے بھرا ہوا تھا جس کا انہیں علم نہیں تھا۔

بالڈون کے خلاف سول عدالت میں کئی مقدمے دائر کیے گئے۔ متاثرین نے معاوضے بھی طلب کئے تھے۔ مقدمہ کرنے والوں میں سے ہچنز کے خاندان کے ایک فرد نے کہا تھا کہ مجھے سیٹ پرموجود افراد نے بتایا تھا کہ بالڈون کو بتایا گیا تھا کہ بندوق میں اصلی گولی نہیں ہے۔ دوسرا یہ کہ ہچنز نے خود کہا تھا کہ وہ اس کو نشانہ بنائے۔