موسم سرما کی چھٹیاں منانے کیلئے ’’ فلائی دبئی ’’ کے ٹکٹ سستے

Oct 06, 2022 | 11:50 AM

  ایک نیوز نیوز: فلائی دبئی نے موسم سرما کی آمد پر گیارہ شہروں کے لیے فضائی ٹکٹ سستے کیے ہیں۔ سیاحتی کلاس کے رعایتی ٹکٹ کی ابتدا 1105 درہم سے کی گئی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق فلائی دبئی نے اپنے نیٹ ورک پر رعایتی پیشکش کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ 31 اکتوبر تک بکنگ جبکہ سفر 15 دسمبر 2022 سے شروع کیا جاسکتا ہے۔ 

فلائی دبئی کے مطابق آرمینیا کے بریفان ایئرپورٹ کے لیے سیاحتی کلاس کا کرایہ 1105 اور بزنس کلاس کا ٹکٹ 3400 درہم میں ملے گا۔
باکو اور تبلیسی کے لیے 1200 درہم  جبکہ بزنس کلاس کے لیے نرخ 6300 اور 6700 درہم مقرر کیے گئے ہیں۔
بیروت کے لیے 1650 اور بزنس کلاس4200 درہم، عمان کے لیے سیاحتی کلاس 1650 اور بزنس کلاس 4400 درہم ٹکٹ رکھا گیا ہے۔ 
سرائیو کے لیے 2300، زنجبار کے لیے 1550، سالسبرگ 2500 اور بیزا کے لیے 3 ہزار درہم میں ٹکٹ دستیاب ہوگا۔ 
 

مزیدخبریں