ایک نیوز نیوز: سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے بیان کےبعد افواہیں ختم اورفوری الیکشن ہونے چاہییں، حکومت اسلام آباد کے 25لاکھ لوگوں کو قلعہ بند کرے گی تومارگلہ کی پہاڑیوں سے نکلیں گے۔
اپنے آفیشل اکاونٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے شیخ رشید نے لکھا کہ بیلٹ کےمقابلے میں بُلٹ کا استعمال سارے ملک میں سیاسی آگ لگا دے گا، تباہ حال معیشت خطرناک بحران میں داخل ہوجائے گی، اسلام آباد کےلوگوں نے محصور ہونے کےخوف سے گھروں میں راشن ڈالنا شروع کردیا ہے۔
وزرا کی تعداد 75جس میں 22 بغیر محکمے کے ہیں، لانگ مارچ پر بات کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ کنٹینرراستے نہیں روک سکتے۔
فوج بلانےاورآرٹیکل 245 لگانےکا خواب دیکھنا چھوڑدیں، عظیم فوج کبھی اپنےلوگوں پرگولی نہیں چلائے گی۔