ایک نیوز نیوز: پاکستان جونیئر لیگ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل کیلئے سرمایہ کاری ہے۔ اس یونٹ کا انعقاد بہت بڑا قدم ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان جونئیر لیگ میں حیدر آباد ہنٹر ٹیم کے مینٹور ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں بہت ٹیلنٹ دیکھا ہے۔ پاکستان کرکٹ میں کسی دور میں بھی ٹیلنٹ کی کمی نہیں رہی ہے۔ پاکستان جونیئر لیگ پی ایس ایل کیلئے بھی مثبت رہے گا۔
ڈیرن سیمی کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل فرنچائز پاکستان جونیئر لیگ سے ٹیلنٹ ڈھونڈ کر پی ایس ایل ایمرجنگ کیٹگری میں لے سکتے ہیں۔ ممکنہ طور پر پاکستان جونیئر لیگ میں ایسا ٹیلنٹ مل جائے جسے میں کریبین پریمئر لیگ میں لے سکوں۔ میں شروع میں اصغر علی سے بہت متاثر ہوا تھا۔
ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ شائقین آنے والےمستقبل کو دیکھنے قذافی اسٹیڈیم آئیں۔ انڈر 19 کھلاڑیوں کو مینٹورز سے سیکھنے میں موقع ملے گا۔پاکستان جونیئر لیگ میں کھلاڑیوں کیلئے پرفارم کرکے انٹرنیشنل کرکٹ میں آنے کا اچھا موقع ہے۔