ایک نیوز نیوز: انٹر بینک میں روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کاروباری دن کے آغاز سے ہی انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔
امریکی ڈالر مزید 2 روپے 19 پیسے سستا ہو گیا ۔ڈالر 2 روپے 19 پیسے سستا ہو کر 221 روپے 75 پیسے تک پہنچ گیا ہے۔
گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 74 پیسے سستا ہوکر 223 روپے 90 روپے پر بند ہوا تھا۔ جس کی وجہ سے بیرونی قرصوں کے بوجھ میں 1950 ارب روپے کمی ہوئی تھی۔