جان لیوا وائرس کے مزید 48 کیسز رپورٹ

Oct 06, 2022 | 10:02 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز:  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں  کورونا وائرس کے مزید 48 مثبت  کیسز رپورٹ ہوئے  ہیں۔ جبکہ 38 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

قومی ادارہ صحت   کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  11 ہزار 807 افراد کے کورونا وائرس  ٹیسٹ کیے گئےجن میں سے 48  افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

قومی ادارہ صحت   کے اعداد شمار کے مطابق  38 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح میں معمولی کمی ک دیکھنے میں آئی ہے۔ کس کے ساتھ کورونا مثبت کیسز کی شرح  0.41  فی صد ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔  

مزیدخبریں