ایک نیوز نیوز: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 48 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ 38 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار 807 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کیے گئےجن میں سے 48 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
COVID-19 Statistics 06 October 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) October 6, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 11,807
Positive Cases: 48
Positivity %: 0.41%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 38
قومی ادارہ صحت کے اعداد شمار کے مطابق 38 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح میں معمولی کمی ک دیکھنے میں آئی ہے۔ کس کے ساتھ کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.41 فی صد ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔