جائیداد کی لالچ میں کرایہ دار نے 3 بھائیوں کو قتل کردیا، ملزم گرفتار

Oct 06, 2022 | 09:44 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: راولپنڈی میں  تین بھائیوں کا قتل کرکے کروڑوں روپے مالیت کی جائیداد  پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والے ملزمان کو پولیس  کی جانب سےگرفتار کرلیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  پولیس نے راولپنڈی کے علاقہ  اسلام پورہ میں تین  بھائیوں کو قتل کرکے کروڑوں روپے  کی جائیداد ہتھیانے کا منصوبہ بے نقاب کردیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق قاتل مقتولین کا 30 سالہ کرایہ دار  تھا۔ ملزم جاوید اکرام نے دیگر دو ملزمان عامر اور عمران کے  ساتھ مل کر  2020 میں سب سے پہلے ارشد کا قتل کیا  اس کے بعد  رواں سال 18 جولائی کو مقتول ارشد کے دوسرے بھائی ساجد کو  بھی راولپنڈی میں فائرنگ کرکے قتل کرو دیا۔  اس کے بعد گزشتہ مہینہ27 ستمبر کو  تیسرے بھائی ماجد کو قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم جاوید اکرام نے جائیداد کی لالچ میں  6 بھائیوں پر مشتمل  مکمل خاندان کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن  تیسرے بھائی کے قتل کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو سکی۔ ملزم نے ان کے  ایک بھائی کو نشے کی لت میں مبتلا کرکے غائب بھی کردیاتھا۔

مزیدخبریں