آرمی چیف دورہ امریکا مکمل کرکے واپس وطن روانہ

آرمی چیف نے  پاکستانی سفارتخانے میں ہونے والی تقریب میں بھی شرکت کی اور خطاب  کیا۔
کیپشن: آرمی چیف نے  پاکستانی سفارتخانے میں ہونے والی تقریب میں بھی شرکت کی اور خطاب  کیا۔

ایک نیوز نیوز:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دورہ  امریکا  مکمل کر کے وطن واپسی کیلئے روانہ ہو  چکے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ نےاپنے دورے کے دوران  امریکی وزیر دفاع سمیت  اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کی۔ اس کے علاوہ آرمی چیف نے  پاکستانی سفارتخانے میں ہونے والی تقریب میں بھی شرکت کی اور خطاب  کیا۔

 ذرائع کے مطابق امریکہ کے دورہ کے  دوران آرمی چیف کی جانب سے افغانستان ، بھارت اور چین کے معاملات پر گفتگو کی ۔  آرمی چیف کا کہنا تھا  کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے تنازع کا جلد سے جلد حل چاہتا ہے ۔ امریکہ کے دورہ کے دوران  آرمی چیف نے  جوبائیڈن انتظامیہ کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں پاکستان اور امریکہ تعلقات میں بہتری   اور سرمایہ کاری میں اضافے پر زور دیا گیا ہے۔