ایک نیوز نیوز:کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن، خدا کی بستی میں واقع اسکول میں استاد کی 14 سالہ طالبہ سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ بچی کے والدین نے باسط نامی ٹیچر کے خلاف تھانہ سرجانی میں مقدمہ درج کروا دیا۔والدین کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر کے مطابق اسکول ٹیچر باسط نے متاثرہ طالبہ کو پہلے ہوم ورک نہ کرنے پر نشہ آورچیز گھول کر پلائی، پھر مبینہ ملزم باسط اسکول کی چھٹی ہونے پر بچی کو ایک پلاٹ میں لے گیا، جہاں مزید 4 اشخاص موجود تھے جن میں سے ایک نے متاثرہ بچی کو نشے کا انجیکشن لگایا۔
ایف آئی آر کے مطابق بچی کو نشے کا انجیکشن لگانے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم باسط کو گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ 14 سالہ طالبہ کا طبی معائنہ کرایا جارہا ہے، گرفتار ملزم سے تفتیش بھی جاری ہےطالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے معاملے پر ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن سندھ نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔انکوائری کمیٹی کے سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر ہوں گے جبکہ ممبران میں مانیٹرنگ افسر و دیگر بھی شامل ہیں۔انکوائری کمیٹی 24 گھنٹے میں اپنی رپورٹ ڈائریکٹوریٹ کو جمع کرانے کی پابند ہوگی۔
کراچی :استاد کی 14سالہ طالبہ سے مبینہ زیادتی
Oct 06, 2022 | 01:07 AM