ایک نیوز نیوز : صدر مملکت عارف علوی کے پارلیمنٹ کے مشترکہ خطاب کے موقع پر تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی شریک ہونا ہے یا نہیں ؟تحریک انصاف نے اس حوالے سے فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس طلب کر لیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 6 اکتوبر بروز جمعرات شام پانچ بجے طلب کر لیا ہےجس صدرمملکت خطاب کریں گے ۔اس موقع پر تحریک انصاف کے ارکان کی حکمت عملی بھی سامنے آگئی ،ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے اور عمران خان نے پارٹی کے سینیٹرزکو اسمبلی ہال میں جانے سے روک دیا۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی ارکان کو آگاہ کر دیا۔ تحریک انصاف کاکوئی سینیٹرمشترکہ اجلاس میں نہیں جائے گا۔
صدر کا پارلیمنٹ سے خطاب ، پی ٹی آئی ارکان شریک ہوں گے یا نہیں ؟
Oct 06, 2022 | 00:32 AM