ایک نیوز نیوز :30سےتم حکومت میں ہو، سرجری کیلئے لندن جارہی ہو؟ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے قطر ایئرپورٹ پر شہری نے سخت سوالات پوچھ لئے ۔
تفصیلات کےمطابق مریم نوا زگزشتہ روز لاہور سے لندن کیلئے براستہ قطر روانہ ہوئیں ،جوں ہی وہ قطر میں اتریں تو ایئر پورٹ پر ایک شہری نے مریم نواز سے مشکل سوال پوچھ لیا ۔ قطر ایئر پورٹ پر ایک پاکستانی شہری نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’آپ تیس سال سے اقتدار میں ہیں کوئی اسپتال ایسا کیوں نہ بنایا جہاں علاج ہوسکے‘۔پاکستانی نے سوال کیا کہ آپ کو علاج کرانے لندن جانے کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے۔ یہ سوال سُن کر مریم نواز بغیر جواب دیے آگے بڑھیں اور لفٹ میں سوار ہوکر اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئیں۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-06/news-1664997062-5212.mp4