ویب ڈیسک: کھیل کے میدان سے پاکستان کیلئےاچھی خبر آگئی، قطر کے شہر دوحہ میں جاری ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ پاکستان کے سٹار محمد آصف نے تیسری مرتبہ اپنے نام کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف تیسری بار ورلڈ سنوکر چیمپئن بن گئے، محمد آصف نے فائنل میں ایرانی حریف علی گھراہگوزلو کو شکست دی،بیسٹ آف نائن پر مشتمل فریمز کے فائنل میں محمد آصف نے ایرانی کیوئسٹ کے خلاف 5-3 سے فتح سمیٹی۔
محمد آصف نے تیسری مرتبہ آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر کا فائنل جیتا ہے،اس سے قبل 2012 اور 2019 میں ورلڈ سنوکر فائنل جیت چکے ہیں،آصف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے تین فائنل کھیلنے والے تیسرے پلیئر ہیں۔
اس سے قبل بھارت کے پنکج ایڈوانی نے چار فائنل جبکہ ایران کے عامر سرکوش تین فائنل کھیل چکے ہیں۔