صدر منتخب ہونے کے بعد ٹرمپ کی پہلی وکٹری اسپیچ

صدر منتخب ہونے کے بعد ٹرمپ کی پہلی وکٹری اسپیچ
کیپشن: Trump's first victory speech after being elected president

ویب ڈیسک: صدارتی انتخابات میں 270 کا میجک نمبر حاصل کرنے کے بعد دوسری مرتبہ امریکی صدر بننے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے وکٹری اسپیچ دی ہے، اس موقع پر ان کے فیملی کے ارکان بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ 

امریکی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم ریاستوں میں برتری حاصل کرنے کے بعد فلوریڈا کے ویسٹ پام بیچ میں کارکنان سے  پہلے خطاب میں کہا کہ ایک بار پھر منتخب کرنے پر عوام کا بے حد شکریہ ،  یہ بہت بڑی سیاسی جیت ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ ملکی تاریخ کی عظیم ترین سیاسی تحریک تھی، امریکا کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے،ہم بہتر کریں گے، امریکا کےزخموں پر مرہم رکھیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئنگ ریاستوں کوجیت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے 315الیکٹورل ووٹ جیتنے کی امید تھی ، بڑے مشکل حالات میں انتخاب جیتا،یہ ناقابل یقین تھا، میری فیملی اور خاص طور پر اہلیہ نے اس مشکل وقت میں ساتھ دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر وینس کو بھی جیت کی مبارکباد دی ۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی عوام نے ایک بار پھر غیر معمولی مینڈیٹ دیا ہے، امریکا کو محفوط کریں گے اور سرحدوں کو سیل کریں گے، چیلنجرز سے نمٹنے کیلئے اقدامات کریں گے،  ہم نے سینیٹ کا کنٹرول واپس حاصل کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے اختتام پر ایک بیان میں ووٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ "یہ کرپٹ اسٹیبلشمنٹ کو ہرانے کا آخری موقع ہے۔ باہر نکلو اور ووٹ دو۔" 

ٹرمپ نے ایریزونا میں فوکس نیوز کے سابق میزبان ٹکر کارلسن کو انٹرویودیا اور نیواڈا میں ایک ریلی سے خطاب کیا۔

مجھے کوئی غرض نہیں کہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے یا کیا ہو گا، میری پہلی ترجیح امریکا اور امریکی معیشت ہے۔ ہم اپنی خارجہ پالیسی کو بھی اسی نظر سے دیکھیں گے۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر آنے والے تارکین وطن کو روکنے کے لیے اس دیوار پر کام مکمل کرلیں گے جس پر ان کے 2017 سے2020 کے دور صدارت میں کام شروع ہوا تھا۔

ٹرمپ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اقتدار میں آنے کے بعد امریکا میں بغیر دستاویز کے رہنے والے تارکین وطن کو ڈی پورٹ کردیں گے۔

انہوں نے ہیرس پر الزام لگایا ہے کہ وہ میکسیکو کی سرحد سے آنے والے مہاجرین کے بہاؤ کو روکنے کے معاملے پر کمزور ثابت ہوئی ہیں۔