ایک نیوز : غیرقانونی غیر ملکیوں کی واپسی کے حوالے سے محکمہ داخلہ نے اعدادوشمارجاری کردیئے۔
محکمہ داخلہ کے اعداد وشمارکےمطابق تاحال ایک لاکھ 84 ہزار 174 غیرقانونی غیرملکی افغانستان لوٹ گئے، پیر کے روز طورخم بارڈر سے 9 ہزار 297 غیرملکی افراد وطن واپس گئے،واپس جانے والوں میں 2 ہزار 325 خواتین اور 4 ہزار89 بچے شامل ہیں۔محکمہ داخلہ کے مطابق 17 ستمبر سے اب تک 12 ہزار 498 خاندان واپس وطن لوٹ چکے ہیں۔