ایک نیوز :گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باوجود 3سال میں 940ارب کے اضافے کیساتھ گردشی قرضہ 2084ارب روپے تک پہنچ گیا۔
دستاویز کے مطابق ایک سال میں گیس کے تین ٹیرف میں تین سو فیصد اضافہ کیا گیا ۔پی ٹی آئی دور میں گردشی قرض میں 407ارب کا اضافہ ہوا۔
پی ٹی آئی دور میں گیس سیکٹر کا گردشی قرض 1144ارب سے بڑھ کر 1551ارب تک پہنچا ۔بعد ازاں پی ڈی ایم حکومت میں گردشی قرض میں 533ارب کا اضافہ ہوا ،اب گردشی قرض 1551ارب سے بڑھ کر 2084ارب تک پہنچ چکا ہے۔
گیس سیکٹر کا گردشی قرض روکنے کیلئےجنوری 2023 میں گیس ٹیرف میں 113فیصد اضافہ کیا گیا ۔جس سے عوام پر 300ارب کا اضافی بوجھ پڑا حالیہ نومبر میں بھی گیس ٹیرف میں 200فیصد تک اضافہ کیا گیا ۔حالیہ اضافے سے صارفین پر 400ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا لیکن گردشی قرضہ ہے کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا ۔