او آئی سی کانفرنس :ایرانی صدر کا اتوار کو سعودی عرب کا دورہ

او آئی سی کانفرنس :ایرانی صدر کا اتوار کو سعودی عرب کا دورہ
کیپشن: او آئی سی کانفرنس :ایرانی صدر کا اتوار کو سعودی عرب کا دورہ

ایک نیوز :وہ غزہ پر ہونیوالی او آئی سی کانفرنس میں شرکت کیلئےایرانی صدر ابراہیم رئیسی اتوار کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق او آئی سی مقبوضہ فلسطینی علاقہ جات کی صورتحال پر سعودی دارالحکومت ریاض میں اتوار 12 نومبر کو غیرمعمولی اجلاس منعقد کرے گی۔ایرانی حکام کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی بھی اتوار کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے جہاں وہ غزہ پر ہونیوالی او آئی سی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسلام تعاون تنظیم کا اجلاس سعودی عرب کی دعوت پر منعقد کیا جارہا ہے۔
یاد رہے  غزہ پر ہونے والی اسرائیلی بمباری کے باعث اب تک تقریباً 10ہزار سے زائد معصوم فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔