انتخابات میں تمام پارٹیوں کو حصہ لینا چاہیے،جہانگیرترین 

افتخارالحسن گیلانی نےپی ٹی آئی کوخیرباد کہہ دیا،استحکام پاکستان پارٹی میں شامل
کیپشن: Iftikhar-ul-Hassan Geelani said goodbye to PTI, joined Isthakam Pakistan Party

ایک نیوز :سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کاکہنا ہے کہ عام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو حصہ لینا چاہیے۔

 سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین اور صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی اوچ شریف آمد ،سابق ایم پی اے مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی نے ملاقات کی  اور تحریک انصاف کو خیرباد کہہ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان  نے مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی کا آئی پی پی میں شمولیت پر خیر مقدم  کیا ۔سینیر رہنما آئی پی پی عون چوہدری بھی موجود  تھے۔

سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ عام انتخابات میں تمام پارٹیوں کو حصہ لینا چاہیئے۔ 9 مئی کا واقعہ انتہائی افسوسناک تھا ۔ انشاء اللہ  اس ملک میں ایسا واقعہ کبھی رونما نہیں ہوگا۔میں نے اور عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی کے لئے بہت محنت کی۔ہمیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا اور ہم نے تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کی۔مجھے پانامہ کیسز میں ناجائز طور پر نااہل کیا گیا۔ اب 5 سال کی مدت کے باعث نواز شریف کے ساتھ میری نااہلی بھی ختم ہوگئی ہے ۔

صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کا کہنا تھاکہ عام انتخابات اب 8 فروری کو مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں ۔اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ معیشت ہے ۔ملک میں معیشت کے لئے لانگ ٹرم پالیسی بنائی جائے  ۔استحکام پاکستان کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت کریں گے ۔ آنے والے دنوں میں مزید شخصیات کی شمولیت کے سرپرائز دیں گے ۔