ایران :نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی کی جیل میں بھوک ہڑتال

 ایران :نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی کی جیل میں بھوک ہڑتال
کیپشن:  ایران :نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی کی جیل میں بھوک ہڑتال

ایک نیوز :ایرانی نوبیل انعام یافتہ خاتون نرگس محمدی نے جیل میں بھوک ہڑتال شروع کردی۔
تفصیلات کےمطابق نرگس محمد ی کے خاندان کے ذرائع نے بتایا کہ نرگس محمدی نےجیل میں بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے  ۔نرگس محمدی اور ان کے وکیل کئی ہفتوں سے ان کو پھیپھڑوں اور دل کے علاج کے لیے مخصوص ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
تاہم مزید واضح نہیں کیا گیا ہے کہ نرگس محمدی کو جیل میں کس حالت میں رکھا گیا ہے جس کے باعث وہ بھوک ہڑتال پر مجبور ہوئیں۔ جبکہ ایران کے سرکاری ذرائع ابلاع نے نرگس محمدی کے بھوک ہڑتال کی تصدیق نہیں کی۔