علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے امتحانات کا اعلان کردیا

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے امتخانات کا اعلان کردیا
کیپشن: Allama Iqbal Open University has announced the invitation

ایک نیوز :علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2023ء کے امتحانات کااعلان کردیاگیا۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2023ء کے اڑھائی اور ساڑھے 3سالہ ایم بی اے پروگرامز کے فائنل امتحانات ملک بھر میں ایک ساتھ 18نومبر سے شروع ہوں گے جو 7دسمبر تک جاری رہیں گے۔
اعلامیے کے مطابق ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اور رول نمبر سلپس طلبہ کے سی ایم ایس پورٹلز پراپ لوڈ کردی گئی ہیں۔ اوپن یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق متعلقہ طلباء و طالبات کو بذریعہ موبائیل ایس ایم ایس بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔
علاوہ ازیں نئے طلبہ کے لئے سمسٹر خزاں 2023ء کے دوسرے مرحلے کے داخلوں کی آخری تاریخ ( منگل 7نومبر)مقرر ہے جبکہ ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس(بی اے جنرل)، ایسوسی ایٹ ایٹ ڈگری اِن کامرس(بی کام)، ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن، بی ایس(او ڈی ایل )پروگرامز، ڈیڑھ، اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ پروگرامز، بی بی اے، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامزمیں پہلے سے داخل طلبہ 25 نومبر تک انرولمنٹ کراسکتے ہیں۔