ایک نیوز: سندھ حکومت نے صوبے میں 9اور 13نومبر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق سندھ حکومت کی جانب سے 13 نومبر کو دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کیلئے تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیر 13نومبر کو صوبے بھر میں سرکاری و نیم سرکاری اداروں اور کارپوریشنز میں دیوالی کے تہوار پر ہندو کمیونٹی کے لئے تعطیل ہو گی۔
اس سے قبل سندھ حکومت نے 9نومبر کو اقبال ڈے پر عام تعطیل کا اعلان کیا تھا اور اس حوالے سے چیف سیکریٹری سندھ فخرعالم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔