سٹیٹ بینک نے9 نومبر کوعام تعطیل کا اعلان کردیا

Nov 06, 2023 | 20:24 PM

ایک نیوز :سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 9 نومبر کو یوم اقبالؒ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

بینک دولت پاکستان کے اعلامیے کے  مطابق تمام بینک 9 نومبر 2023ء بروز جمعرات کو ”یوم اقبالؒ “ کے موقع پر عام تعطیل کے سبب بند رہیں گے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ یوم اقبالؒ کے موقع پر عام تعطیل کی وجہ سے سٹیٹ بینک کے تمام مراکز بھی بند رہیں گے۔

دوسری جانب معروف بینکار نور احمد نے شعبہ بیرونی ابلاغ میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان اعلیٰ مقرر کردیئے گئے ۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نور احمد تجربہ کار مرکزی بینکار ہیں جو معاشی پالیسی اور مالی شعبے کی ترقی کے میدانوں میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

وہ اپنے عہدے کا باضابطہ چارج 8 نومبر 2023 کو لیں گے۔ وہ سٹیٹ بینک کی پالیسیوں اور اقدامات کے موثر ابلاغ کے لیے میڈیا کے ساتھ مصروف کار رہنے کے لیے پرامید ہیں۔

مزیدخبریں