جنوبی افریقہ نے بھی اسرائیل سے سفارتی عملے کو واپس بلالیا

جنوبی افریقہ نے بھی اسرائیل سے سفارتی عملے کو واپس بلالیا
کیپشن: جنوبی افریقہ نے بھی اسرائیل سے سفارتی عملے کو واپس بلالیا

ایک نیوز :غزہ پر جارحیت کا سلسلہ برقرار رکھنے پر جنوبی افریقہ نے اسرائیل سے اپنے سفارتی عملے کو واپس بلالیا۔

تفصیلات کے مطابق  جنوبی افریقہ کی  حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ غزہ کی صورتحال کے باعث وہ اپنے تمام سفارتکاروں کو اسرائیل سے واپس بلا رہی ہے ۔اسرائیل میں موجود تمام سفارتی عملے کو مشاورت کے لیے واپس بلایا جا رہا ہے،حکومتی وزیرنے کہا کہ ہمیں غزہ میں معصوم بچوں اور شہریوں کی شہادتوں پر بہت زیادہ تشویش ہے، ہمارا ماننا ہے کہ اسرائیلی رویہ اجتماعی سزا دینے کے مترادف ہے،  ہمیں لگتا ہے کہ اس معاملے پر جنوبی افریقا کی تشویش کو ظاہر کرنا ضروری ہے، جنوبی افریقی وزیر خارجہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا بھی مطالبہ کیا۔ اس سے قبل چاڈ، اردن، بحرین، ترکیہ، ہنڈورس، چلی اور کولمبیا بھی اسرائیل سے اپنے سفیروں کو واپس بلا چکے ہیں جبکہ بولیویا اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کر چکا ہے۔