حریم شاہ نے منی لانڈرنگ کا اعتراف کرلیا

Nov 06, 2023 | 19:38 PM

ایک نیوز :معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے منی لانڈرنگ کا اعتراف کرلیا ۔جبکہ انہوں نےاس بات کا بھی انکشاف  کیا ہے کہ انہیں اپنی زندگی میں کئی مرتبہ جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حریم شاہ حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان نے حریم شاہ سے کئی موضوعات اور ان سے متعلق حال ہی میں بننے والے تنازعات پر سوال کیے۔
جنسی ہراسگی سے متعلق سوال پر حریم شاہ نے انکشاف کیا کہ مجھے زندگی میں کئی بار جنسی طور پر ہراساں کیا گیا لیکن اس کے جواب میں میں نے ان لوگوں کا  اتنا نقصان کیا کہ انھیں اپنے نقصان کا اندازہ ہی نہ ہو سکا اور  انھیں سمجھ بھی نہیں آئی کہ یہ لڑکی کیسے آئی اور کیا کر کے چلی گئی۔
ایک سوال کے جواب میں حریم شاہ نے کہا کہ جو ہو گیا وہ ہوگیا میں اپنے کسی بھی کام پر افسوس نہیں کرتی، نا ہی میں نے کبھی اپنے کسی کام پر ملال کیا ہے، میں اب بھی یہ نہیں کہہ سکتی کہ میں نے سب سیکھ لیا، کیا پتا اس کے بعد بھی مجھ سے غلطیاں ہو جائیں لہٰذا میں ایسا کچھ کہہ نہیں سکتی۔
حریم شاہ کا کہنا تھا میں نے مقبول سیاسی شخصیات کے ساتھ جو  کچھ بھی کیا اس کی وجہ پیسہ یا مقبولیت  نہیں تھی بلکہ پاکستان کی عوام کیلئے کیا تاکہ میں ایسے افراد سے متعلق عوام کو واضح کر سکوں۔

 پیسوں کے ساتھ وائرل ویڈیو اور  پھر منی لانڈرنگ پر بات کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ وہ پیسے کسی کے تھے لیکن اس کیلئے میں ایک انکشاف ضرور کروں گی کہ پاکستان میں  ایف آئی کے ادارے خود منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، میں خود بھی منی لانڈرنگ میں ملوث رہ چکی ہوں۔

دوسری جانب  بھارت کی لگاتار جیت کے بعد حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بھارتی کرکٹ ٹیم کی تصویر پوسٹ کی جس پر “فِکسر”لکھا ہوا تھا۔
حریم شاہ نے اپنی پوسٹ میں شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “بھارت سمجھتا ہے کہ دنیا بیوقوف ہے لیکن ہم بیوقوف نہیں ہیں”۔
ٹک ٹاکر نے کہا کہ “ہم جانتے ہیں کہ یہ ٹورنامنٹ بی سی سی آئی (بھارتی کرکٹ بورڈ) اور آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) نے بھارتی کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے پہلے سے ہی فِکس کیا ہوا ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی ورلڈکپ کے 37ویں میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 243 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی، اس میچ میں فتح کے ساتھ بھارت  نے موجودہ ورلڈ کپ میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا۔
حریم شاہ کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے زیادہ تر شائقین کرکٹ نے اُن کی بات سے اتفاق کیا۔

مزیدخبریں