ایک نیوز:چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کلرکہار میں تاریخی گارڈن پرہائیکورٹ کے جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیرکانوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق کلر کہار میں واقع 500 سو سالہ تاریخی گارڈن پر جوڈیشل کمپلیکس کیلئے زمین الاٹمنٹ کے معاملے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تاریخی ورثے کی جگہ لاہور ہائیکورٹ کے جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کا نوٹس لیا۔رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سے رپورٹ طلب کرلی
ذرائع کے مطابق برصغیر کے پہلے مغل گارڈن پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر جوڈیشل کمپلیکس بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔