ایک نیوز :لیسکو ریجن میں نادہندگان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،54روز میں 1 ارب14 کروڑ سے زائد کی وصولی کرلی گئیں۔
ترجمان لیسکو کے مطابق نادرن سرکل میں 4728نا دہندگان سے146.92ملین کی ریکوری کی گئی۔ ایسٹرن سرکل میں 4326 نا دہندگان سے263.18 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 4504دہندگان سے165.94ملین کی ریکوری کی گئی۔ ساؤتھ سرکل میں 1870نا دہندگان سے63.31 ملین کی ریکوری کی گئی جبکہ ننکانہ سرکل میں 3258نا دہندگان سے77.07 ملین کی ریکوری کی گئی۔
لیسکو ترجمان کے مطابق شیخوپورہ سرکل میں 3998نا دہندگان سے165.75ملین ، اوکاڑہ سرکل میں 5289نا دہندگان سے73.52 ملین ، قصور سرکل میں 7798 نا دہندگان سے191.71 ملین کی ریکوری کی گئی۔ترجمان کے مطابق نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔