بحریہ ٹاؤن سے 460ارب کی وصولی،سندھ حکومت نےحق دعویٰ کردیا

Nov 06, 2023 | 18:25 PM

ایک نیوز :سندھ حکومت نے بحریہ ٹاؤن کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے460ارب روپے پر حق دعوی کردیا۔

سندھ حکومت نے رقم کی حصول کیلئے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی۔

سندھ حکومت کا درخواست میں کہنا تھاکہ بحریہ ٹاؤن کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع رقم سندھ حکومت کو دی جائے۔سپریم کورٹ میں جمع رقم سندھ حکومت کی ہے۔سندھ حکومت کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کی اشد ضرورت ہے۔سپریم کورٹ 4 مئی 2018 فیصلہ میں 16 ہزار ایکڑ کی ملکیت سندھ حکومت کی تسلیم کر چکی ہے۔بحریہ ٹاؤن کی اقساط میں تاخیر کی متفرق درخواست دسمبر 2020 میں مسترد کر چکی ہے۔

درخواست میں مزید کہنا تھاکہ بحریہ ٹاؤن کی نئی درخواست بھی اقساط ادائیگیوں میں تاخیر مقصد ہے۔بحریہ ٹاؤن 16 ہزار ایکڑ کے عوض 460 ارب کی اقساط جمع کرانے کا پابند ہے۔سپریم کورٹ نے 460 ارب ادائیگیوں کا حکم بحریہ ٹاون کی رضامندی سے دیا۔

مزیدخبریں