آصف علی زرداری اور نواز شریف میں ٹیلیفونک رابطہ

Nov 06, 2023 | 17:21 PM

ایک نیوز :پیپلزپارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔

لیگی ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں سابق صدر اور پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے وطن واپسی پر نواز شریف کو مبارک باد پیش کی اور دونوں رہنماؤں نے ریاست کو بچانے کیلیے ملکر کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے معاشی مشکلات اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے اہم فیصلے کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان جلد ملاقات کا امکان ہے۔

قبل ازیں مسلم لیگ ن کا نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارٹی میٹنگ کے حوالے سے ذرائع سے چلنے والی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں، پارٹی قیادت سے متعلق خبریں سکریٹری اطلاعات ہی جاری کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیاس آرائیوں اور بے بنیاد اطلاعات کو خبریں نہ بنایا جائے۔

مزیدخبریں