ایک نیوز: تلمبہ کے نواحی گاؤں رئیس آباد میں استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف اور مرکزی صدر کی آمد ،مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل کے آبائی گاؤں رئیس آباد میں استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین اور مرکزی صدر عبدالعلیم خان نے معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی۔
مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔