ایک نیوز: سائفر کیس،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جیل ٹرائل اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج کی تعیناتی کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مقدمہ میں اضافی دستاویزات جمع کرانے کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سنگل بنچ نے 12 ستمبر کو عدالت اٹک جیل منتقل کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا، سنگل بنچ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر 16 اکتوبر کو فیصلہ سنایا،اِسی دوران وزارتِ قانون نے جیل سماعت کے ہی دو مزید نوٹیفکیشنز جاری کر دیے۔
درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ وزارت قانون کے دونوں نوٹیفکیشنز کو عدالتی ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں،وزارت قانون کے دونوں نوٹیفکیشن عدالتی ریکارڈ پر لانے کی اجازت دی جائے۔