نوازشریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننےکیلئے الیکشن لڑیں گے:مریم اورنگزیب

نوازشریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننےکیلئے الیکشن لڑیں گے:مریم اورنگزیب
کیپشن: نوازشریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننےکیلئے الیکشن لڑیں گے:مریم اورنگزیب

ایک نیوز:لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ ناانصافی ہوئی اور انہیں عہدے سے ہٹایا گیا،اس زیادتی کا آج ازالہ ہونا چاہیئے ،نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے اور عوام کو ریلیف دینگے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سےگفتگو کرتےہوئے کہا ہے کہ نواز شریف آج 4 سال کے بعد پارٹی سیکرٹریٹ آئے،دنیا نے دیکھا کہ 21 اکتوبر کو عوام نے کس طرح نواز شریف کا شاندار استقبال کیا،21 اکتوبر کو ہونے والی سیاسی موبلائزیشن تاریخ کی سب سے بڑی موبلائزیشن تھی،ہمارے سیاسی مخالفین نے بھی اس بات کو تسلیم کیا،پورے ملک سے آنے والے لوگوں کو یقین تھا کہ موجودہ حالات سے نکالنے والا شخص نواز شریف ہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے  کہا کہ انہیں یقین تھا کہ ملک میں مہنگائی نواز شریف ہی کم کر سکتا ہے،آج نواز شریف نے سینئر لیگی قیادت سے میٹنگ کی،مسلم لیگ پہلی جماعت ہے جس نے منشور کمیٹی، الیکشن کمیٹی بنا کر امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں،ہم نواز شریف کی قیادت میں عام انتخابات کے لئے تیار ہیں،مہنگائی و بےروزگاری کے خاتمے کے لئے، سستی بجلی، کسان کو سستی کھا دینے کے لئے ہم تیار ہیں 

ہم ملک سے عدم برداشت ختم کرنے کو تیار ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے 2013 سے 2018 کے دوران ملک میں بےشمار ترقیاتی منصوبے مکمل کئے،یہ جرات مسلم لیگ ن نے کی کہ 16 ماہ میں ملک کو دیوالیہ پن سے بچایا،ہم نے سیاست کرنے کی بجائے ملک اور معیشت کو بچایا جس پر ہمیں فخر ہے،عوام کو ریلیف، دہشت گردی ہے خاتمے کے لئے تیار ہیں،2018 میں آر ٹی ایس بیٹھا تو پی ڈی ایم بنائی گئی،ملکی مسائل کے حل کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اکٹھا ہونا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی فیلڈ 21 اکتوبر کو پورے ملک نے دیکھ لیا،لیول پلینگ فیلڈ کا رونا رونے کی بجائے فیلڈ میں آ کر سامنا کریں،لیول پلینگ فیلڈ کا رونا رونے والے جانتے ہیں کہ عوام نے نواز شریف کے حق میں وزارت عظمی کی فیلڈ لگا دی ہے،یہ ان کی شکست کی نشانی ہے،تمام جماعتیں فیلڈ میں 8 فروری کی تیاری کریں،پی ڈی ایم ابھی بھی موجود ہے،ہماری انتخابی مہم 21 اکتوبر کو شروع ہو چکی ہے،مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جو وفاقی کی جماعت نظر آ رہی ہے،نواز شریف نے اپنی تقریر میں کہا کہ میں اپنے ذاتی مسائل بھلا کر ملک و عوام کے لئے واپس آیا ہوں،ہمارا انتخابی منشور عوامی مسائل سے ہی جڑا ہو گا،مسلم لیگ ن کی خصوصی جنرل کونسل کا اجلاس 11 کو ہو رہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے  مزید کہا کہ اس اجلاس میں ون پوائنٹ ایجنڈہ ہے کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے،نواز شریف کے ساتھ ہونے والی ناانصافی ہوئی اور انہیں عہدے سے ہٹایا گیا،اس زیادتی کا آج ازالہ ہونا چاہیئے ،نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے اور عوام کو ریلیف دینگے،2014 میں مسلم لیگ کے دور میں غیرقانونی افراد کی نشاندہی کی بات ہوئی ہے،غیرقانونی افغانوں سمیت سب غیر ملکیوں کی واپسی ضروری ہے،عوام کو موقع دیا جائے کہ انہوں نے کس کو ووٹ دے کر اپنا وزیراعظم بنانا ہے،نواز شریف کی ملاقاتوں کا پروسیس آج شروع ہو چکا ہے،نواز شریف کا سیاسی قد آور بصیرت بہت زیادہ ہے، ان کا دل بھی بہت بڑا ہے،وہ تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے،شہباز شریف نے مثالی اتحادی حکومت چلا کر دکھائی،آصف زردرای، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان بڑے رہنما ہیں،مولانا نے پی ڈی ایم کی مشکل وقت میں سربراہی کی،16 ماہ میں سب جماعتوں نے مل کر حکومت چلائی،نواز شریف فیصلہ کرینگے کہ انہوں نے کس جماعت کے روابط کرنے ہیں۔