لاہور:کیمپ جیل کا قیدی دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا

Nov 06, 2023 | 15:24 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:  لاہور شادمان ، کیمپ جیل کا قیدی دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ قیدی کو 2 روز قبل طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔

پولیس کے مطابق متوفی 33 سالہ امجد نیامت تھانہ ہڈیارہ میں نائن سی مقدمہ درج تھا اور کیمپ جیل میں قید تھا۔

پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد ایدھی رضا کاروں نے قیدی امجد نیامت کی لاش مردہ خانہ منتقل کر دی۔

مزیدخبریں